چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کو ئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجازسواتی ریٹائرڈ ہوگئے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام مراسلے میں لکھا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سیٹ خالی ہوگئی، مراسلے میں جسٹس روزی خان کاکڑ کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 20 مئی کو جسٹس اعجاز سواتی کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔ قبل ازیں جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
بیلاروس نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارتوں سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔