سٹی 42 : بیلا روس کے ایئر فورس کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ 

 بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ایئر چیف سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس ایئر فورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی۔  ایئر چیف نے کہا کہ تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ 

سندھ حکومت نے عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بیلاروس ایئر فورس کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی دکھائی۔ 

بیلاروس ایئر فورس کمانڈر نے PAF سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے ایئر چیف کو بیلاروس کے اہم دفاعی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں منائیں گے

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

سورس: آئی ایس پی آر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایئر فورس کمانڈر پاک فضائیہ

پڑھیں:

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات  کی جس دوران  پاک قازقستان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
  نجی ٹی وی سما کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کےساتھ مختلف شعبوں میں پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے ۔ اکنامک گروتھ کیلئے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں ۔ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار  کیا ۔ یرزہان کستافن نے عبدالعلیم خان اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔ بھارت سے جنگ میں کامیابی پر پاکستان کیلئے  مسرت کا اظہار کیا اور کہا پاکستان کو عالم اسلام میں نمایاں مقام حاصل ہے ۔

پاکستان کا سب سے بڑا بکرا، وزن ساڑھے 6 من

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کشیدگی کا ذمہ دار بھارت، خواجہ آصف: کمانڈر بیلا روس کی ملاقات، ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات
  • بیلاروس کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات
  • بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی
  • عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت
  • بیلاروس پاک فضائیہ کی جنگی مہارتوں سے استفادے کا خواہاں
  • بیلاروس نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارتوں سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
  • وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی ملاقات ، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • چین اور بیلا روس کو بالادستی کے خلاف مشترکہ طور پر مزاحمت کرنی چاہیے، چینی صدر