وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی ملاقات ، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی سفارتکاری اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔
بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باقاعدہ سٹریٹجک ڈائیلاگ اور تکنیکی تعاون کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔(جاری ہے)
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں وزیر دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے لئے پرعزم ہے اور خاص طور پر دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتا، بھارت کا حملہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز تھا اور پاکستان نے جواب تحمل اور ذمہ داری سے دیا ۔
بیلاروس کے وزیر دفاع نے پاکستان کی امن، استحکام اور باہمی احترام کی پالیسی کے لئے بیلاروس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور علاقائی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ذمہ دار قوم کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی، دفاعی صنعت میں تعاون اور امن و استحکام کے لئے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم ظاہر کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر دفاع کے درمیان کے لئے
پڑھیں:
قطر اور برطانیہ کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمتِ عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور برطانیہ کے درمیان دوحہ میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیرِ دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمتِ عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ دفاعی شراکت داری کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات بھی انتہائی مستحکم ہے، قطر کیلئے برطانوی برآمدات 2025ء میں 4.4 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئیں جبکہ برطانیہ میں قطری سرمایہ کاری 40 ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر گئی ہے، جو فِن ٹیک، لائف سائنسز، قابلِ تجدید توانائی اور سائبر سکیورٹی جیسے شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔