محکمہ موسمیات کی عید کے دوران ہیٹ ویو کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم کراچی میں ہیٹ ویوکا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہائی پریشر پیداہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں عید کی تعطیلات اور بعد میں آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی غیرمعمولی لہرکے سبب بالائی، وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقے، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان 7 سے 12جون کے درمیان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔
اس دوران درجہ حرارت معمول سے7 ڈگری اضافی ریکارڈ ہوسکتا ہے، حد سے زیادہ گرمی کی وجہ سے ملک کے میدانی علاقوں میں گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید ہیٹ ویو کی وجہ سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ دن کے وقت سورج کی براہ راست روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
مزید بتایا گیا کہ شمالی علاقوں میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت پیش گوئی کی مدت کے دوران برف پگھلنےکی شرح کو بڑھانے کاسبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ موجودہ گرمی کی لہرکے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ عید کے تینوں روز کراچی میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صبح کے وقت نمی کاتناسب 70جبکہ شام کو 60 فیصد تک بڑھنے کے نتیجے میں درجہ حرارت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کیاجاسکتا ہے۔
شہر میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ پارہ 36ڈگری اور ہوامیں نمی کاتناسب 56فیصد ریکارڈ ہوا، معمول سے تیز ہوائیں چلیں جس کی رفتار33کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی کے دوران سے زیادہ گرمی کی
پڑھیں:
گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی:گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔
لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔