یوم عرفہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، نائب گورنر مکہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ ریجن کے نائب امیر اور مستقل حج و عمرہ کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل نے 1.67 ملین عازمین کی مکمل خیر و عافیت کے ساتھ یوم عرفہ مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
جمعرات کو میدان عرفات سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سعود بن مشعل نے عازمین کی بہ سہولت نقل و حرکت اور پرسکون روحانی ماحول کا کریڈٹ مملکت سعودی عرب کے مربوط نظام اور قیادت کی محتاط منصوبہ بندی کے نام کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس عظیم دن حجاج عرفات میں عقیدت و احترام کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ انہیں مکہ اور منیٰ سے ریکارڈ وقت میں شاندار منصوبہ بندی کے تحت عرفات پہنچایا گیا، اس اثنا میں اللہ کے فضل سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا نہ ہی کسی کو خرابی صحت کا مسئلہ پیش آیا۔‘
یہ بھی پڑھیے ’ہر قسم کی مصیبت اللہ ہی دور کرسکتا ہے‘، خطبہ حج میں فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا
شہزادہ سعود نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے وسیع پیمانے پر انتظام کیا اور انسانی وسائل کو متحرک کیا۔انہوں نے سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی تعریف بھی کی جنہوں نے تمام آپریشنل منصوبوں کی نگرانی کی۔
یہ بھی پڑھیے یوم ترویہ، عازمین کے لیے 9 لاکھ 80 ہزار کیوبک میٹر سے زائد پانی نکالا گیا
شہزادہ سعود نے کہا کہ اللہ کی طرف سے ہمیں اس کے مقدس مقامات کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہے، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمیں پوری خلوص نیت کے ساتھ نبھانا چاہیے۔انہوں نے تمام عازمین حج سے کہا کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مملکت کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز، رضاکاروں اور سروس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان پر فخر کا اظہار کیا اور توقع کی کہ وہ اپنے عظیم مشن کو جاری رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
یوم عرفہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: یوم عرفہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید کی طویل اور باہمت جدوجہد نے دنیا بھر کے لوگوں کی دعائیں حاصل کیں۔ ان کے انتقال سے ایک باہمت شخصیت رخصت ہو گئی ہے۔
Deeply saddened to learn of a flitting of Prince Alwaleed bin Khalid bin Talal.
His prolonged and bold onslaught drew indebtedness and prayers from many opposite a world. We extend a intense condolences to a Custodian of a Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz Al…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 21, 2025
شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ الولید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Tagsپاکستان