حج مساوات انسانی کا عظیم مظہر ہے، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ حج کی ادائیگی ایک بہت بڑی سعادت ہے، حج کی سعادت حاصل کرنیوالا گناہوں سے ایک معصوم بچے کی طرح پاک صاف ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اخلاص کیساتھ فریضہ حج ادا کرنیوالے کی ہر دعا قبول کرتا ہے، حجاج کرام ملت اسلامیہ کے اتحاد و یکجہتی اور امن و خوشحالی کیلئے دعا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنیوالے لاکھوں حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج ایک ایسا روحانی سفر ہے جو انسان کو اس کے خالق سے جوڑ دیتا ہے، حج صرف جسمانی مشقت کا نام نہیں بلکہ دل و دماغ کی پاکیزگی، نیت کی درستگی اور عاجزی کا مظہر ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ایک ہی لباس میں’’ لبیک‘‘ کی صدائوں کیساتھ سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ حج اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ آج ہمیں حج کے پیغام کو سمجھنے اور اپنی زندگی میں اپنانے کی اشد ضرورت ہے، فرقہ واریت، تعصب، نفرت اور تفریق کے تمام بتوں کو گرانا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ حج کی ادائیگی ایک بہت بڑی سعادت ہے، حج کی سعادت حاصل کرنیوالا گناہوں سے ایک معصوم بچے کی طرح پاک صاف ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اخلاص کیساتھ فریضہ حج ادا کرنیوالے کی ہر دعا قبول کرتا ہے، حجاج کرام ملت اسلامیہ کے اتحاد و یکجہتی اور امن و خوشحالی کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حج اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک ایسا رکن ہے جو اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا آئینہ دار ہے۔ حج مساوات انسانی کا عظیم مظہر ہے۔ مناسک حج کی ادائیگی کرتے ہوئے کوئی گورا، کالا، امیر، غریب، چھوٹا، بڑا نہیں ہوتا، سب اللہ کے حضور عجز و انکساری کے ساتھ سربسجود ہوتے اور رحمت کے طلبگار بنتے ہیں۔ یہی فکر سوچ اور رویہ عملی زندگی کے ہر گوشے میں نظر آنا چاہئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حج کی ادائیگی
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے، جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نےکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔
ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئرکور حکام کے تعاون سےعمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکے۔
ایف آئی اے نےملزمان کو ماشکیل بارڈر کے قریب حراست میں لیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔