سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات کے مطابق بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے ’اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔‘

بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 ، بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔

محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟

بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پچھلے 11 سال سے مسلسل بگ باس میں آنے کی آفرز مل رہی ہیں مگر وہ ہر بار منع کر دیتی ہیں۔ 

بالی ووڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بگ باس کیلئے آفر مل چکی ہے جبکہ یہ آفر بےحد بڑے معاوضے پر ملنے پر بھی انہوں نے منع کردیا۔ 

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں بطور اُمیدوار شامل ہونے کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے معاوضے کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے اپنی شخصیت کیلئے درست نہ سمجھا اور انکار کیا۔ 

تنوشری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عزت نفس اور پرائیویسی کو دولت سے زیادہ اہم سمجھتی ہیں اس لئے بگ باس اگر چاند کا ٹکڑا بھی لاکر دے دیتے تو اس کا حصہ نہ بنتی۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ مرد عورت ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ہی حال میں سوتے اور دن بھر جھگڑتے ہیں اور میں ایسا ہرگز نہیں کرسکتی۔ 

 

 

متعلقہ مضامین

  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب‘ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز
  • سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
  • تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟
  • کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لیے گئے
  • آڈیٹر جنرل کا یو ٹرن، 3.75 کھرب کی بیضابطگیوں کی رپورٹ سے دستبردار
  • بیرون ممالک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟