حجاج کرام آج رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں سمیت حجاج کرام کی کثیر تعداد آج مزدلفہ کی جانب روانہ ہو گی، جہاں وہ مغرب اور عشا کی نماز ادا کریں گے اور رات وہیں کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ یہ عمل نبی کریم ﷺ کی سنت کی پیروی میں کیا جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے مزدلفہ میں رات گزاری اور فجر کی نماز ادا کی تھی۔
واضح رہے کہ عازمین حج نے گزشتہ شب منیٰ میں گزاری تھی جس کے بعد انہوں نے صبح سویرے میدان عرفات کا رخ کیا، مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا، اللہ تعالیٰ کے حضور مغفرت، رحمت اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کیں۔
سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام نماز مغرب ادا کیے بغیر مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد حجاج نماز فجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی ساتھ وہ واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں لوٹ آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حجاج کرام مزدلفہ.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔