بابوسر ٹاپ پر کار اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مسافروں کے مطابق ڈرائیور کا تعلق ضلع کوہستان سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ پر کار اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیور ذرائع کے مطابق بابوسر ٹاپ پر رات تقریباً دو بجے ایک المناک حادثے میں رینٹ کار اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار مسافر معمولی زخمی ہو گئے۔ رینٹ کار نمبر RD 096 ICT (اسلام آباد) ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش ناقابلِ شناخت حالت میں ملی۔ مسافروں کے مطابق ڈرائیور کا تعلق ضلع کوہستان سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی
ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی، جبکہ تین کانکن تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جانبحق کانکن کی شناخت نصب اللہ ولد محلج عرف حاجی شمس اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو موسیٰ خیل کا رہائشی ہے۔ کان میں تین کانکن پھنسنے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔