ویب ڈیسک:  وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو فیملی پارکس قرار دے دیا ہے۔

ضابطے کے مطابق ان پارکس میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس فیصلے کا اطلاق عید کے تمام دنوں پر ہوگا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں بوہری برادری آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ کراچی کی طاہری مسجد میں عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا، جہاں نماز کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کل کی سرکاری چھٹی منسوخ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا قیدیوں کو عیدالاضحیٰ کا تحفہ، سزا میں خصوصی معافی کا اعلان

ویب ڈیسک : وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے سزا میں 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنہ کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑی عید پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ قتل، دہشت گردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے، اس معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہو گا، سزائے موت کے قیدی بھی اس میں شامل نہیں۔

کل کی سرکاری چھٹی منسوخ

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا قیدیوں کو عیدالاضحیٰ کا تحفہ، سزا میں خصوصی معافی کا اعلان
  • نواز شریف نے لندن میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی
  • سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، حجاج کرام منیٰ میں رمی جمرات میں مصروف
  • کراچی میں عیدالاضحی پر گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
  • عیدالاضحیٰ کیلئے گیس شیڈول جاری
  • عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • بلوچستان: مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • پنجاب حکومت کا مخصوص اضلاع کی بجائے پورے صوبے میں الیکڑک بسیں چلانے کا فیصلہ
  • عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے بڑا ریلیف