کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایک اہم بیان میں ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور معاشی بدحالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر ایسے حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو نہ منتخب ہیں اور نہ اہل۔ انہی حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی اس وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، جبکہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح 44.

7 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو کہ ایک سنگین خطرہ ہے اور اس سے لاکھوں خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے قابو ٹیکسز، اور پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

ان کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر 80 روپے تک لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جو سراسر عوام دشمنی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ فارم 47 کی جعلی حکومتیں نہ صرف عوامی مینڈیٹ کی توہین ہیں بلکہ انہوں نے ملک کی معیشت کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا دعوی تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں غربت میں واضح کمی آئی تھی، مگر موجودہ حکمرانوں نے تمام ثمرات ضائع کر دیے ہیں۔آ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی صرف اس وقت ممکن ہے جب عمران خان کی قیادت واپس آئے۔ ان کے بقول سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی کنجی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حلیم عادل شیخ

پڑھیں:

معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک

ویب ڈیسک : عالمی بینک نے کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔

عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، جس میں کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے، کنٹری شراکت داری فریم پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا تعاون قابل تحسین ہے غیرمتزلزل سپورٹ پر عالمی بینک کی لیڈرشپ کے مشکور ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی پی ایف کو موثر طور پر ایمپلیمنٹ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

معروف برطانوی گلوکار  انتقال کر گئے

عالمی بینک کے نائب صدرعثمان ڈیون نے اس موقع پر کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو
  • کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی
  • لندن ہائیکورٹ میں بیان: آئی ایس آئی کا اغوا، تشدد یا صحافیوں کو ہراساں کرنے سے کوئی تعلق نہیں، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر
  • حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی ہونے کا قانون، مراد سعید کے ڈی سیٹ ہونے کی باتیں لیکن  کیا اسحاق ڈار ڈی سیٹ ہوئے؟
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
  • اگر شام ٹکڑے ٹکڑے ہوا تو ہم میدان میں کود پڑیں گے، ترکیہ