سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔

لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے کے بعد سابق وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت نے ملک کی معیشت کو بہتر کردیا ہے اور ملک درت جارہا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کے لیے انتھک محنت کررہی ہے، انہوں نے نئے منصوبے شروع کیے، سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی اور وہ فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نواز شریف نے بھارت

پڑھیں:

نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت