عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد نواز شریف نے ن لیگ کے کارکنوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی اور سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی۔پنجاب کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھاکہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیے، وہ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں اور سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
وفاق سے 700ارب ملنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت قیام امن میں ناکام ہے: فیصل کریم کنڈی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے نواز شریف نے بھارت شریف نے
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور اس کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جامع ویٹ پالیسی شہباز شریف صوبوں سے مشاورت مریم نواز وزیراعظم پاکستان وی نیوز