وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرے اور خانہ کعبہ میں نوافل کی ادائیگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
— اسکرین گریب
وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کےلیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر بھی اللّٰہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کےلیے دعائیں کی۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کےلیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور نمازِ عید مسجدالحرام میں ادا کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ادا کی
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔