کراچی، ایران قونصلیٹ میں برسی امام خمینیؒ پر کانفرنس، شیعہ سنی علماء و رہنماؤں کی شرکت، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، علامہ حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے ایران قونصلیٹ کراچی میں تقریب کانفرنس بعنوان "امام خمینیؒ کی الہٰی و سیاسی فکر کی تشریح" کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی، علمی، تعلیمی، ثقافتی و میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ کراچی واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ اور ثقافتی اتاشی ایران قونصلیٹ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا اور حضرت امام خمینیؒ کی علمی اور عملی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کے سامنے خوبصورت نکات پیش کئے۔ کانفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے حضرت امام خمینیؒ کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خطابات پر مبنی ویڈیوز اور حضرت امام خمینیؒ کے حیات کے آخری لمحات پر مشتمل دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ آخر میں حضرت امام خمینیؒ کی فکر کے فروغ میں نمایاں خدمات پر علامہ سید حسن ظفر نقوی اور ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض آغا شیرازی اور مترجم کے فرائض خاور عباس نے انجام دیئے۔ آخر میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران قونصلیٹ
پڑھیں:
پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دے دیا ہے۔
پاکستان علماء کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ خاتون کے بہیمانہ قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی، خاتون کے قتل میں والدین کی مرضی شامل ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ قاتلوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی کی گئی تھی۔
پاکستان علماء کونسل کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ والدین کا بیان قرآن و سنت کے احکامات اور آئین اور دستور کیخلاف ہے جسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے، اگر ظلم میں قریبی عزیز بھی شامل ہو تو اسے بھی سزا ملنی چاہیے، امید ہے کہ ریاست قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔
پاکستان علماء کونسل کی جانب سے بیان جاری کرنے والوں میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا حافظ مقبول احمد، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللّٰہ فاروق، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا مبشر رحیمی اور دیگر شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، حکومتِ بلوچستان کیلئے یہ قتل ایک ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے، یہ صنفی دہشتگردی ہے۔
واضح رہے کہ دہرے قتل کا واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان اور مقتولین کی شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
عدالتی حکم پر قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں لگيں۔