کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، علامہ حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے ایران قونصلیٹ کراچی میں تقریب کانفرنس بعنوان "امام خمینیؒ کی الہٰی و سیاسی فکر کی تشریح" کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی، علمی، تعلیمی، ثقافتی و میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ کراچی واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ اور ثقافتی اتاشی ایران قونصلیٹ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا اور حضرت امام خمینیؒ کی علمی اور عملی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کے سامنے خوبصورت نکات پیش کئے۔ 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسؤل ایران قونصلیٹ کراچی واحد اصغری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی نے حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں ایرانی سیاست میں داخلی و خارجی سطح پر ایک عظیم تبدیلی پیدا کی، داخلی سطح پر عوام کو اقتدار میں شریک کیا گیا، جبکہ بین الاقوامی سطح پر ایک نئی اخلاقی و نظریاتی روش اپنائی گئی جو خالص محمدی اسلام پر مبنی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ اور ثقافتی اتاشی ایران قونصلیٹ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ صرف امت مسلمہ کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے خدا کی طرف سے ایک عظیم نعمت تھے، آپ نے طاغوتی نظاموں کے خلاف قیادت کرتے ہوئے ایک اسلامی حکومت قائم کی اور ولایت فقیہ کے نظریہ کو عملی شکل دی۔

کانفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے حضرت امام خمینیؒ کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خطابات پر مبنی ویڈیوز اور حضرت امام خمینیؒ کے حیات کے آخری لمحات پر مشتمل دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ آخر میں حضرت امام خمینیؒ کی فکر کے فروغ میں نمایاں خدمات پر علامہ سید حسن ظفر نقوی اور ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض آغا شیرازی اور مترجم کے فرائض خاور عباس نے انجام دیئے۔ آخر میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر سعید طالبی نیا ایران قونصلیٹ

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک