لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں برسی امام خمینیؒ کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ آج کا عالمِ اسلام داخلی خلفشار، فکری انتشار اور بیرونی تسلط کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، مگر نجات کا وہی واحد راستہ ہے جو امام خمینیؒ نے دکھایا، ایک آزمودہ، بابرکت اور واضح راستہ، جو ظلمت میں نور کی مانند رہنمائی کرتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں امام خمینیؒ کی برسی کے حوالے سے تقریب

اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی، آیت اللہ العظمیٰ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس سے تحریک بیداریٔ امت مصطفیؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا عالمِ اسلام داخلی خلفشار، فکری انتشار اور بیرونی تسلط کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، مگر نجات کا وہی واحد راستہ ہے جو امام خمینیؒ نے دکھایا، ایک آزمودہ، بابرکت اور واضح راستہ، جو ظلمت میں نور کی مانند رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام راحلؒ نے برسوں قبل اسرائیل کو 'صیہونی سرطان' قرار دیا تھا، لیکن افسوس کہ امت اُس وقت بیدار نہ ہو سکی۔صحافی : تصور حسین شہزاد.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی برسی کے حوالے سے تقریب جامعہ عروۃ الوثقی
پڑھیں:
لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
لندن:برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سیلاب متاثرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور اس تقریب کے دوران ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادر وطن کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے۔
انہوں نے وطن عزیز کے شہدا اور بہادر بیٹوں کو شان دار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، خاص طور پر کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد جس کا اختتام معرکہ حق پر ہوا۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے اپنے سے حجم اور وسائل کے اعتبار سے بڑے دشمن کو شکست دی۔
تقریب میں یہ عہد کیا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر وطن عزیز کے خلاف کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور پاکستان کی خودمختاری کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے متحد ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے امن اور خوش حالی، شہدا اور ہیروز اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ ہر سال پاکستان کے بیرون ممالک میں سفارتخانے یوم دفاع جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں جہاں ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک کور اور کمیونٹی ممبران کو مدعو کیا جاتا ہے تاہم، اس سال سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کا انتہائی سادگی سے انعقاد کیا گیا۔