تحریک بیداری امت مصطفیٰ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ آج کا عالمِ اسلام داخلی خلفشار، فکری انتشار اور بیرونی تسلط کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، مگر نجات کا وہی واحد راستہ ہے جو امام خمینیؒ نے دکھایا، ایک آزمودہ، بابرکت اور واضح راستہ، جو ظلمت میں نور کی مانند رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی، آیت اللہ العظمیٰ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس سے تحریک بیداریٔ امت مصطفیؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا عالمِ اسلام داخلی خلفشار، فکری انتشار اور بیرونی تسلط کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، مگر نجات کا وہی واحد راستہ ہے جو امام خمینیؒ نے دکھایا، ایک آزمودہ، بابرکت اور واضح راستہ، جو ظلمت میں نور کی مانند رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام راحلؒ نے برسوں قبل اسرائیل کو 'صیہونی سرطان' قرار دیا تھا، لیکن افسوس کہ امت اُس وقت بیدار نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہاکہ اگر بروقت امامؒ کی پکار پر لبیک کہا جاتا تو یہ ناسور آج جڑ سے ختم ہو چکا ہوتا۔ آج غزہ میں جو قیامت برپا ہے، اُس پر عالمِ اسلام، خصوصاً پاکستان کی خاموشی صیہونی جرائم کی سب سے بڑی پشت پناہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے امریکہ کا اسلحہ، عرب دنیا کا سرمایہ اور مغرب کی حمایت اسرائیل کو حاصل ہے، ویسے ہی مسلم دنیا کی مجرمانہ خاموشی بھی ان جرائم کے تسلسل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کا پیغام آج بھی پوری امتِ مسلمہ کیلئے نجات کا راستہ ہے۔ اُن کے افکار، انقلابی بصیرت اور استکبار دشمنی کی روح کو زندہ رکھنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے دو بڑے ترقیاتی منصوبوں، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو دونوں پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔محسن نقوی نے اپنے دورے کے دوران دونوں منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیوں، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، رفتار اور معیار دونوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو سگنل فری سفر کی سہولت حاصل ہوگی جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ شہریوں کے سفری مسائل کے حل میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر داخلہ نے شاہین چوک انڈر پاس کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کو اگلے 30 دنوں میں مکمل کیا جائے اور اس کے لیے بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ ٹریفک کے دباؤ اور سکول اوقات میں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے، شاہین چوک انڈر پاس اسلام آباد کا ایک جدید (ماڈرن) ترقیاتی منصوبہ ہوگا جو دارالحکومت کی ٹریفک اور سفری سہولیات میں نیا معیار قائم کرے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین تلنگانہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری