کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام امام خمینی رح کی برسی کا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے زیراہتمام قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام خمینی رح کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔