عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات کی جس دوران پاک قازقستان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کےساتھ مختلف شعبوں میں پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے ۔ اکنامک گروتھ کیلئے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں ۔ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ یرزہان کستافن نے عبدالعلیم خان اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔ بھارت سے جنگ میں کامیابی پر پاکستان کیلئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا پاکستان کو عالم اسلام میں نمایاں مقام حاصل ہے ۔
پاکستان کا سب سے بڑا بکرا، وزن ساڑھے 6 من
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔