ایک اور بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
بھارت کے سابق لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرک انفو کے مطابق 36 سالہ پیوش نے دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں تین ٹیسٹ، 25 ایک روزہ اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور آخری بار بھارت کی جانب سے 2012 میں سری لنکا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں کھیلے۔
سابق لیگ اسپنر 2007 اور 2011 میں بھارت کی وننگ ٹیم کا حصہ تھے۔
پیوش چاولہ نے آئی پی ایل میں 192 میچ کھیلے اور چار فرنچائز کا حصہ رہے جن میں پنجاب کنگز، کوکلتہ نائٹ رائیڈرز، چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز شامل ہیں اور آخری بار 2024 میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی۔
آئی پی ایل کیریئر میں انہوں نے 192 وکٹیں حاصل۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں ، وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم بھارت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، وہ پاکستان آنے سے انکار کردیتے ہیں، بھارت پاکستان کی نفرت میں اس حد تک گرچکا ہے کہ 2 سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو آگے نہ آنے دینے کیلئے شکست کھائی لہٰذا ہمیں بھی ایسی ٹیم کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے ۔
چیئرمین پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جیت کو بھارتی فوج اور پہلگام واقعے کے متاثرین کے نام کیا، بھارت خود دہشتگرد ہے جس نے جارحیت کی اور جواب میں پاکستان نے اس کی پھینٹی لگائی اب بھارت اسی شکست کو پروپیگنڈا کیلئے استعمال کررہا ہے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی