فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئر چیف، نیول چیف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع ہے، اللّٰہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہدا پاکستان کے ان عظیم خاندانوں کو بھی خراجِ عقیدت جن کے پیاروں نے امن و وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو دی ٹکٹ میں راشد نسیم نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔
راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔
تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔
راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کے اختتام پر راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت کئی ممالک میں اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔