صدر مملکت اور وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم اور عالم اسلام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسر نو زندہ کرنے کا دن ہے، ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امت مسلمہ کیلئے خیرو برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، یہ اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقاصد کیلئے قربان کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے، قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کے دن فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ایک بے رحمی، غیرانسانی مظالم اور بھوک کا شکار ہیں۔
مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی عیدالاضحیٰ کی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپریشن بنیاں مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی عطا کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو نہیں بھول سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہے، یہ دن ہمیں ایک پُرامن اور منصفانہ معاشرے کی طرف لے جاتا ہے، ذاتی مفادات کو اجتماعی بھلائی کیلئے قربان کرنا ہی عید کا پیغام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر غریبوں اور ناداروں کو ہرگز نہ بھولیں، غربت، موسمیاتی تباہی یا تنازعات کے شکار علاقوں کو یاد رکھیں، ہم ایک مساوات پر مبنی فلاحی پاکستان کیلئے پُرعزم ہیں، کوئی پاکستانی معاشی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے، یہی ہمارا مشن ہے، اللہ کرے یہ عید دلوں کو سکون، قوم کو وحدت اور آپ کے گھروں کو خوشیوں سے بھر دے۔
محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کا دن خوشی کا دن ہے، نفرتیں ختم کر کے محبتیں بانٹیں، قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں اپنے مفادات کی قربانی ہی اصل قربانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے جس طرح آپریشن معرکۂ حق میں مثالی اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے، 10 مئی کو قوم نے جس سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر یکجہتی دکھائی، وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی شریک کریں، عید کے ایام ہمیں باہمی اخوت، ہمدردی اوراتحاد و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں۔
سردار ایاز صادقسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قوم اور امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں قربانی، ایثار، اطاعت اور اتحاد کا درس دیتا ہے، حضرت ابراہیمؑ و اسماعیلؑ کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، اور اللہ کی رضا کیلئے ہر قسم کی قربانی پر آمادگی ہمارا دینی فریضہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں مستحقین، کمزور طبقات اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ بانٹنا اصل اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے۔
مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلم اُمہ بالخصوص پاکستان اور سندھ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور مستحق افراد کو ضرور شریک کیا جائے، تاکہ یہ خوشیاں حقیقی معنوں میں پوری قوم کیلئے بن سکیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد اپنے پیغام میں مبارکباد پیش کہا کہ عید کی قربانی ہوئے کہا کا پیغام عید کی
پڑھیں:
بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا گیا ہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔امید ہے یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے جاری رہے گا،پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم