حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے ، صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
سٹی42: صدر مملکت نے عید الاضحیٰ پر قوم کے نام تہنئیتی پیغام میں کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے اور اپنی زندگیوں میں اتارنے کی ضرورت ہے ، بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے ۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا میں عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔
قوم شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کو آج یاد رکھے
صدر آصف علی زردار ی نے کہا، عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے۔ ان عظیم ہستیوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرکے اطاعت، وفاداری، ایثار اور قربانی کی ایک روشن مثال قائم کی۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے۔
یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام
صدر مملکت نے قوم سے کہا کہ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں اُتارنے کی ضرورت ہے۔ آج ہمیں معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ عید کے موقع پر قربانی کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں موجود ہر محتاج، بیمار،غریب اور مسکین فرد کا ہمیشہ خیال رکھیں گے۔ ہمیں اپنے رویّوں میں قربانی،محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔
ٹک ٹاکر ثنا کا قاتل نفسیاتی مریض تھا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم بحیثیت ِقوم دلوں کو نفرت اور تعصب سے پاک کریں گےاور خلوصِ نیت سے ملک و ملت کی ترقی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، اور ہمیں ایک متحد اور مضبوط قوم بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
شہری کو اغوا کرنے والے پانچ پولیس اہلکار پکڑےگئے
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حضرت ابراہیم اللہ تعالی ایک دوسرے
پڑھیں:
صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین
سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو فتنتہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین پیش کیا
صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان