ہری پور: قربانی کا بیل بے قابو ، اناڑی قصائی رافیل طیاروں کیطرح گِرتے نظر آئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
شاہد تبسم: مہری پور سے ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ، عید قربان پر اناڑی قصائی رافیل طیاروں کی طرح گرتے اور لڑھکتے نظر آئے اور بیل؟ وہ تو جیسے جمناسٹک کے مقابلے میں آیا ہو۔
ہوا کچھ یوں کہ عید کے دن دیہاڑی لگانے کے شوق میں کچھ اناڑی قصائی میدان میں کود پڑے لیکن قربانی کا بیل نکلا بہادر اور بے قابو ہوگیا۔
ہری پور میں پیش آئے اس واقعے میں قصائی حضرات نے بیل کو قابو میں کرنے کی بھرپور مگر ناکام کوشش کی۔
مردان: آرم کالونی میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
بیل ایسی قوت اور جوش میں تھا کہ گرنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا ، ایک بار گرتا تو اگلے ہی لمحے زمین سے جمپ مار کر ایسے کھڑا ہو جاتا جیسے اولمپکس میں سونے کا تمغہ لینا ہو۔
بیل کی ایک زوردار دولتی نے ایک شخص کو شدید زخمی بھی کر دیا۔ادھر قصائی تھک گئے اور اُدھر وڈیو بنانے والا بھی ہار مان گیا اور وڈیو بنانی بند کر دی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
فائل فوٹوپاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔