پنجاب میں ملک کا سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری، ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز ماموں میں مصروف ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، 
 ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ تیس ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 23 ارب روپے مالیت کی مشینری صفائی مہم میں استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی نگرانی کنٹرول رومز اور سیف سٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے، صفائی آپریشن کی قیادت وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صفائی آپریشن نے کہا
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔