عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا ، دوسرے دن بھی قربانی جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا جبکہ ملک بھر میں دوسرے دن بھی سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔
جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں اس حوالے سے شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔مختلف علاقوں میں شہری چھوٹے اور بڑے جانور قربان کر رہے ہیں ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق عید کے موقع پر کئی شہروں میں عید میلے بھی لگے ہوئے ہیں۔ان میلوں میں بچے اونٹ، تانگے کی سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
دوسری جانب ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانے ضرور کھائیں مگر ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں اور کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف کرکٹ براڈ کاسٹر اشیش رائے نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی مقابلے میں شرکت کرتی ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔
اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکیں۔
Post Views: 6