عامر خان کی 91 سالہ والدہ نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ اپنی کہانی کی وجہ سے تو خبروں میں ہے ہی، اب ایک خوشگوار حیرت بھی مداحوں کا انتظار کر رہی ہے، عامر خان کی 91 سالہ والدہ زینت خان اس فلم میں پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زینت خان فلم کے شادی کے گانے میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوں گی، یہ ان کا پہلا فلمی تجربہ ہوگا اور عامر خان کے لیے ایک خاص جذباتی لمحہ بھی۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ ایک دن ان کی والدہ نے اچانک شوٹنگ پر آنے کی خواہش ظاہر کی۔ ’امی نے صبح فون کر کے پوچھا کہ کہاں شوٹنگ ہو رہی ہے، ہمیں بھی آنا ہے، ہم نے فوراً گاڑی بھیجی ‘اور بہن انہیں لے کر آئیں۔
شوٹنگ کے دوران جب فلم کے ہدایتکار آر ایس پرسانا نے زینت خان کو گانے میں شامل کرنے کی تجویز دی، تو عامر خان پہلے تو ہچکچائے، مگر جب ان کی والدہ سے بات کی گئی تو وہ خوشی خوشی راضی ہو گئیں۔
عامرخان نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ امی مان گئیں، ان کی موجودگی نے اس فلم کو میرے لیے اور بھی خاص بنا دیا ہے۔
فلم میں عامرخان کی بہن نکہت خان بھی ایک کردار ادا کر رہی ہیں، عامرخان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اور ان کی بہن ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ممکن ہے آئندہ بھی مشترکہ فلمی پروجیکٹس میں نظر آئیں۔
فلم ’ستارے زمین پر‘ جون کے وسط میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، اور مداح اب صرف کہانی ہی نہیں بلکہ عامر خان کی فیملی کی جھلک دیکھنے کے لیے بھی بے حد پُرجوش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زینت خان ستارے زمین پر عامر خان نکہت خان والدہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ستارے زمین پر والدہ عامر خان کی
پڑھیں:
محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو رواں ماہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلنے جا رہی ہے۔
یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اینیمیٹڈ پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔کوئٹہ کیولری اپنی مہم کا آغاز ناردرن واریئرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف، جبکہ تیسرا میچ 21 نومبر کو ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ واپس میں آئیں گے؟ سابق فاسٹ بولر نے واضح بتا دیا
چوتھا مقابلہ 22 نومبر کو دہلی بلز سے ہوگا، جب کہ آخری دو میچز ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف 27 اور 28 نومبر کو ہوں گے۔
چند روز قبل، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو زمبابوے کے سکندر رضا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سکندر رضا قومی ذمہ داریوں کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اس وقت افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔
ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری یاسر عرفات کے سپرد ہے، جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ کوئٹہ کیولری محمد عامر