کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ عید کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے میں سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ کے مطاق عید الاضحیٰ کے موقع پر 1100 سے زائد ملازمین اور نجی اداروں کے افراد شہر کو صاف رکھنے میں مصروف رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق عید کے پہلے روز آلائشیں اٹھانے کا وسیع پیمانے پر آپریشن مکمل کیا گیا۔ جس میں میونسپل کارپوریشن کے 1100 سے زائد افراد، جن میں ڈرائیورز، ہیلپرز اور نجی اداروں کے آلائشیں اٹھانے والے کارکن شامل تھے، نے حصہ لیا صفائی آپریشن کے لیے شہر میں 13 خصوصی کیمپ قائم کیے گئے جہاں فرنٹ اینڈ کلیکشن کے تحت آلائشیں جمع کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے صرف 10 فیصد آلائشیں کیمپوں تک پہنچائی گئیں جبکہ باقی 90 فیصد آلائشیں اور کوڑا کرکٹ میونسپل کارپوریشن کی گاڑیوں کے ذریعے گھروں اور گلی محلوں سے اٹھایا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 90 فیصد عمومی طور پر پیدا ہونے والا کچرا اور آلائشیں صاف کی جا چکی ہیں۔ شہر کے تمام کلیکشن پوائنٹس اور گلی کوچوں میں چونے کا چھڑکاؤ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، تاکہ تعفن اور جراثیم کی افزائش پر قابو پایا جا سکے۔ عید کے پہلے دن کے دوران تقریباً 1600 ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا گیا جبکہ حتمی ٹن وزن کی رپورٹ ابھی زیرِ تکمیل ہے۔ یہ آپریشن عید کے چوتھے دن تک جاری رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میونسپل کارپوریشن عید کے
پڑھیں:
ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی۔ اتھارٹی نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 207 روپے 48 پیسے سے گھٹ کر 201 روپے 60 پیسے رہ گئی۔ اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس سے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی بھرائی اور کٹ ورکشاپس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناقص سلنڈرز اور غیر قانونی گیس بھرائی انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا ان سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لیے پابندی نافذ رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ مقامات سے ہی ایل پی جی کی ری فلنگ کرائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔