شہباز شریف کی رجب طیب اردوان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
جمہوریہ ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم نے ان کو اور ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں اور پاک بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ان کو اور ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاک بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا، اس اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے اور پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کیا۔
دونوں راہنماؤں نے پچھلی ملاقاتوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا، اس سے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے میں مدد ملے گی، دونوں راہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا دونوں راہنماؤں نے غزہ کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدر اردوان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات کیلئے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے بھی خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا ،صدر اردوان نے تمام اہم معاملات میں پاکستان کے لئے ترکیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عید الاضحی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا
وزیرِ اعظم شہبازشریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔