شکر ہے نون لیگی یہ نہیں کہتے علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے دیکھا تھا، پرویز الہیٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شکر ہے جنگ کے بعد نون لیگی یہ نہیں کہتے کہ علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے دیکھا تھا۔ گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نون لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بےوقوف بنا رہے ہیں، نون لیگی کہتے ہیں کہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ نون لیگی یہ نہیں کہتے کہ علامہ محمد اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا، پرویز الہیٰ کا مزید کہنا کہ اس قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نون لیگی نے کہا ہیں کہ
پڑھیں:
نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے نیاز امیر مقام کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیاز امیر مقام سینیٹ میں پارٹی کی مضبوط آواز بنیں گے اور اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کے مفاد میں بہترین کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انجینئر امیر مقام کی سیاسی حکمت عملی کو سراہا۔انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اور دعاؤں کی بدولت وہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔
Post Views: 7