شکر ہے (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویزالہیٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
گجرات: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کا ڈیزائن نواز شریف نے بنایا ہے، شکر ہے انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا۔
گجرات میں کارکنوں سے خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کا ڈیزائن نواز شریف نے بنایا ہے، حالانکہ پورری جنگ کے دوران ان کے منہ سے مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے مسلم لیگ (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی جیسا لیڈر ہماری تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، قائداعظم کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں وہ عمران خان ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جب قوم اور فوج کو ضرورت پڑی تو سب سے پہلے بیان دیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں، اس قوم کیلئے جو بہتر ہے،ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے،اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عوام بیدار اور باشعور ہوگئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اور اس قوم کیلئے جیل میں بیٹھا ہوا شخص سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان دیا تھا کہ پوری دیانت داری اور ذمہ داری سے کہتی ہوں نواز شریف کی زیر نگرانی بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن ہوا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ شریف نے ہیں کہ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے پہلے اس کے خد و خال پر بات کرنا مناسب نہیں ہے، وفاقی حکومت کو آئین میں تبدیلی کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لیے سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھتی ہیں۔
دورہ کراچی کے دوران وفاقی وزیر نے گرین لائن منصوبے کے کیپ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو، ترجمان سندھ حکومت راجا خلیق الزمان بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل) جام خان شورو و دیگر کو بریفنگ دی۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بات کریں گے، مجھے یقین ہے کہ گرین لائن پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میئر سے بات کریں گے کہ پی آئی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر کام کریں، گرین لائن کا یہ فیز ٹو شہباز شریف کا تحفہ ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال اس پروجیکٹ کے لیے 3 ارب روپے مختص کئے ہیں، اس کے اندر 3 اسٹیشن ہیں، آج خوشخبری سنانے آیا ہوں۔ کے 4 منصوبے کےلیے بھی کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے، اس کےلیے بھی تمام فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایک حکومت کی قیمت کئی دہائیوں تک کو چکانی پڑے گی، اتفاق رائے کے بعد ہی آئین میں ترمیم ممکن ہوسکے گی، اتفاق رائے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد کے منصوبے کو 2018 ءمیں ٹینڈر کرنا تھا، تاخیر سے قیمت بڑھ گئی، اس دور میں سکھر حیدر آباد موٹروے مکمل کریں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ چمن کوئٹہ کراچی کےلیے ایک سڑک بھی بنائیں گے، جسے 2 سال تک مکمل کریں گے، کے 4 کی آگمین ٹیشن کا منصوبہ ہے، اس پر حکومت سندھ کام کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ سیٹ اپ کو رخصت کیا جائے، وہاں 2 جماعتیں مل کر عدم اعتماد لا رہی ہیں۔
اس سے قبل میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کا سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور بلیو اکانومی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، دنیا کی خوشحالی سمندری وسائل کے موثر استعمال پر منحصر ہے، سمندر پاکستان کی معاشی ترقی کا بہترین ذریعہ ہے۔