گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگی عوام کو نہیں بلکہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بےوقوف بنا رہے ہیں،ن لیگی کہتے ہیںکہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ شکر ہے یہ ن لیگی یہ نہیں کہتے کہ علامہ محمد اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا۔

آپریشن سندور کا منطقی انجام نریندر مودی کی شکست ہوگا، احسن اقبال

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
  • ایران سے ڈیل کے نام پر بھیک کیوں مانگی جا رہی ہے؟ ڈیموکریٹک سینیٹر کے روبیو سے سخت سوالات
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان