پوتا پوتی انور کہہ کر بلاتے ہیں، انور مقصود کا بچوں سے دوستی کا انوکھا فلسفہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
پاکستان کے نامور ادیب، مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں اُن کی گفتگو نے نہ صرف ناظرین کو مسکرانے پر مجبور کیا بلکہ کئی گہرے معاشرتی پہلوؤں پر سوچنے کی راہیں بھی کھول دیں۔
گوہر رشید کے ساتھ اس بےتکلف نشست میں انور مقصود نے زندگی، رشتوں، تنقید، تعریف اور معاشرے کے رویوں پر اپنے مخصوص شائستہ انداز میں خیالات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران انور مقصود نے بتایا کہ ان کا اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے رشتہ محض ایک بزرگ کا نہیں بلکہ دوستی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے انہیں اُن کے نام سے پکارتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے، عجیب نہیں لگتا۔ ان کے بقول، جب وہ بچوں سے پوچھتے ہیں کہ "مجھے انور کیوں کہتے ہو؟” تو وہ معصومیت سے جواب دیتے ہیں کہ "آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں؟” انور صاحب نے کہا کہ بچوں کے ساتھ دوستی کرنا ہی اُن سے محبت کا سب سے خوبصورت طریقہ ہے، اور یہی ہر رشتے کی بنیاد ہونی چاہیے۔
تنقید کے رویے پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اکثر لوگ دوسروں پر تنقید اس لیے کرتے ہیں تاکہ اپنی کمزوریاں چھپا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کچھ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، وہ دوسروں کی کامیابی کو دیکھ کر تنقید کا راستہ اپناتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر کسی شعبے کا ماہر شخص تعمیری تنقید کرے تو وہ قابل غور ہوتی ہے، لیکن اگر تنقید کرنے والا متعلقہ فن سے ناواقف ہو تو وہ صرف حسد کی علامت ہے۔
معاشرتی تضادات پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے ایک دلچسپ مشاہدہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں دیواروں پر نظر دوڑائی جائے تو مردانہ طاقت کے اشتہارات عام نظر آتے ہیں، لیکن کہیں یہ نہیں لکھا ہوتا کہ خواتین کی طاقت بڑھائیں۔ ان کے بقول یہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں مرد خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طاقت کے دعوے صرف مردوں کے لیے کیے جاتے ہیں۔
انور مقصود کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی، جہاں ناظرین نے ان کے انداز، بصیرت اور معاشرتی تنقید کو سراہا۔ ان کے جملے، چاہے طنز کے پیرائے میں ہوں یا محبت بھرے انداز میں، ہمیشہ سننے والوں کے دلوں کو چھو جاتے ہیں اور دیر تک سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
’مجھے فرق نہیں پڑتا‘، عمرہ وی لاگنگ پر تنقید کرنے والوں کو ربیکا خان کا جواب
پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین جو حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں۔ ان دونوں اپنے شریک حیات کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر، ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیے ہیں۔
بعض ویڈیوز میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے اور ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی کوئی تیسرا شخص بھی ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر رہا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by laiba sid???????????? (@zaha_shah.18)
صارفین کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وی لاگنگ انتہائی نامناسب ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ کسی حال میں موبائل نہیں چھوڑنا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس مقدس جگہ پر جا کر ہر کسی کا فوکس خانہ کعبہ پر ہوتا ہے جبکہ آپ لوگوں کا فوکس موبائل اور وی لاگنگ پر تھا۔
صارفین کی تنقید کے بعد ربیکا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ دوسروں کے خلاف بات کرنے سے قبل سوچا کریں۔
ربیکا نے کہا کہ تمام معاملات بہت اچھے ہوئے ہیں ہم اپنا تیسرا عمرہ مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ ہی نہیں رہے کہ سامنے والا کس جگہ موجود ہے۔ لوگ بنا دیکھے بنا سوچے ہی تبصرے کر دیتے ہیں لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ہم لوگ اس پر خاموش ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیتے ہیں اور ہمارے سارے معاملات بہت اچھے ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)
انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ آپ نہیں جانتے کہ سامنے والے کی نیت کیا ہے تو برائے مہربانی کسی کو کچھ بولنے سے پہلے 10 بار سوچا کریں لیکن پھر بھی آپ نہیں سوچنا چاہتے تو کوئی بات نہیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ربیکا خان کی ویڈیوز پر صارفین نے انہیں ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اللہ کے گھر جا کر کچھ دن تو وی لاگنگ چھوڑ دیتی جبکہ کچھ صارفین یہ کہتے ںظر آئے کہ آپ کو کیوں فرق پڑے گا کیونکہ آپ کا ذریعہ آمدن ہی یہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر حسین ترین ربیکا خان ربیکا خان عمرہ ربیکا خان نکاح سعودی عربیہ عمرہ یوٹیوبر