پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی حمایت کی، عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عظیم کامیابی ملی اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔ ان کا سعودی عرب میں بھرپور استقبال کیا گیا۔ شہباز شریف نے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے کامیاب دورے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عظیم کامیابی ملی اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔ ان کا سعودی عرب میں بھرپور استقبال کیا گیا۔ شہباز شریف نے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے کامیاب دورے کیے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا اور وزیر اعظم کے دوست ملکوں کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء سے بھی ٹیلی فونک رابط کیا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اب ہمیں ملکی معیشت پر بھی توجہ دینی ہے، اس کیلئے بجٹ کے بعد حکومت نئے اہداف مقرر کرکے کام شروع کرے گی اور اس کے خاطر خواہ نتائج بھی ملیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور فیلڈ مارشل عطا اللہ تارڑ کہا کہ وزیر دوست ملکوں شہباز شریف نے پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔
وزیرِ اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا جس سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے. ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اسکے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا گیا اور ادارے کو غیر فعال کردیا گیا. 2022 میں خادم پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے موجودہ دور حکومت میں انسانیت کی خدمت کیلئے قائم اس ادارے کو اپنی بھرپور استعداد پر دوبارہ لانے کیلئے بھرپور محنت کی، جو قابل ستائش ہے.پی کے ایل آئی 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کرتا ہے جس سے غریب عوام بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں.پی کے ایل آئی کے قیام اور اس کے آپریشنز کو ازسر نو شروع کرکے دوبارہ سے اپنی بھرپور استعداد پر لانے کیلئے محنت کرنے والی ٹیم لائق تحسین ہے.
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دکھی انسانیت کی خدمت اور زندگیاں بچانے میں پی کے ایل آئی نے جو کردار ادا کیا یے، اس کے لئے ڈاکٹر سعید اختر اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے.