افسوس ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو گٹر کھلوانے کیلئے خود آنا پڑتا ہے، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ افسوس ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں لوکل گورنمنٹ مشینری کام نہ کرتی ہو وہاں وزیراعلی کو اشتہارات دینے پڑتے ہیں۔
سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد سندھ کے عوامی نمائندوں نے بھرپور محنت کی، عیدالاضحیٰ پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ میں صفائی بے مثال ہے، سندھ میں میئر اور چیئرمینز کا کام مثالی ہے، اس عید کے اصل ہیرو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ورکر ہیں۔
سندھ حکومت کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، افسوس ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول زیر غور، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اجلاس آج کے لیے طلب کیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ اجلاس کل 31 اکتوبر کو ہوگا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سےچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اہم اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ متوقع ہے۔