جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنایا۔نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں سینئر اداکار جاوید شیخ اور ریمبو سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عید کو خوشیاں مناتے ہوئے ماضی کے قصے یاد کیا۔میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام ہی اداکاروں نے اداکارہ میرا کا نام لیا اور ساتھ ہی قصے بھی سنائے۔ایک قصہ سناتے ہوئے اداکار ریمبو نے کہا کہ میرا اچانک الجھن میں پڑ جاتی تھیں اور کہتی تھیں، 'اسکرپٹ میں آگے کیا ہے، چلو اسے دوبارہ کرتے ہیں۔اداکار سعود نے مزید کہا کہ ہم مالدیپ میں تھے، اور اسے ایک دیوار سے ڈانس شاٹ دینا تھا، وہ نیچے گر گئی، جس کے بعد ہم سب ڈر گئے اور پریشان ہوگئے اور ہم نے دیکھا کہ میرا دوبارہ اٹھی، اس نے اپنے کپڑے صاف کیے، اور کہا، چلو دوبارہ کر لیتے ہیں۔پروگرام میں شریک جاوید شیخ نے بھی قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں ترکیہ میں چیف صاحب کی شوٹنگ کر رہا تھا، میرا ایک امیر آدمی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھی، جس کا کردار آصف خان نے ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے میرا سے کہا تھا کہ جینز اور شرٹ پہننی ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے سرکٹ اور شرٹ پہن کر آگئی جس پر مجھے بہت غصہ آیا، میں اپنے اسسٹنٹ سے دوسرے سین پر بات کرنے لگا تو اتنی ہی دیر میں میرا پڑوسیوں کے گھر سے جینز اور شرٹ پہن کر آگئی، جس پر اسسٹنٹ نے مجھے بتایا کہ وہ پڑوسیوں کے پاس گئی تھی اور ایک لڑکی سے جینز اور شرٹ مانگ کر پہن کر آگئی۔جاوید شیخ کا ماضی کا یہ قصہ سن کر پروگرام میں بیٹھے شرکا ہنس پڑے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو تباہ کرنے سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ الزامات عمر اکمل نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عائد کیے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
انٹرویو میں عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے کیونکہ وہ اپنی محنت سے نئی گاڑیاں خریدنے کے قابل ہوگئے تھے۔
عمر اکمل کے بقول وقار یونس نے مجھ سے بھی کہا تھا کہ تمہارے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے جو تم نئی گاڑی چلا رہے ہو اور برانڈڈ کپڑے پہنتے ہو۔
بلے باز عمر اکمل نے مزید کہا کہ جب اللہ نے مجھے دیا ہے تو میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے چیزیں کیوں نہ خریدوں؟
عمر اکمل نے کہا کہ وقار یونس کی اس عادت سے میرے ساتھ کھیلنے والے دیگر کھلاڑی، جیسے رانا نویدالحسن بھی پریشان تھے۔
عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ 2016 کے ورلڈ کپ کے دوران میں نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ اگر وقار یونس کو ہٹادیا جائے تو ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں بطور سینئر کھلاڑی وقار یونس کا احترام کرتا ہوں لیکن کوچ کے طور پر ان کی قیادت میں کھلاڑیوں پر کافی دباؤ تھا۔
عمر اکمل کے بقول مجھے ٹیم سے بری کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ذاتی پسند و ناپسند کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔
35 سالہ عمر اکمل نے بتایا کہ میں نے اب بھی غیر ملکی لیگز میں کھیلنے کی پیشکشیں صرف اس لیے مسترد کردیں تاکہ پاکستان کی نمائندگی جاری رکھ سکوں۔
انھوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمیشہ پاکستان ہی رہا ہے اور آج بھی میں قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔