بغاوت کا خطرہ ہے، مزید نیشنل گارڈز تعینات ہو سکتے ہیں، صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لاس اینجلس (کیلی فورنیا) میں غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف حالیہ چھاپوں کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی ہے، جو آج چوتھے روز بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں مظاہرے و گرفتاریاں، گورنر اور میئر ٹرمپ پر بھڑک اٹھے
ان مظاہروں کے جواب میں امریکی حکومت نے لاس اینجلس کو محفوظ بنانے کے لیے 700 میرینز تعینات کر دیے ہیں، جبکہ نیشنل گارڈز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کیلیفورنیا میں مزید نیشنل گارڈز بھیجے جا سکتے ہیں، کیونکہ ایسے مظاہروں سے بغاوت کا امکان بڑھ سکتا ہے، اور وہ کسی بھی قسم کے خانہ جنگی سے گریز چاہتے ہیں ۔ ان مظاہروں کے دوران اب تک 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس فسادات: نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد مظاہروں کی شدت میں اضافہ
گزشتہ اتوار کو بھی صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی جب نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو مظاہرین نے تشدد آمیز انداز میں رد کیا، کچھ گاڑیاں بھی آگ لگا کر جلا دی گئیں ۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میرینز سرکاری املاک اور اہم تنصیبات کی حفاظت کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ کہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف چھاپوں کے سبب شروع ہونے والے مظاہروں نے ایک بڑے عوامی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے، جس کے جواب میں وفاقی حکومت نے فوجی سطح پر اقدامات کرکے شہر میں نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیشنل گارڈز لاس اینجلس
پڑھیں:
پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین تعینات کردیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-13
بدین(نمائندہ جسارت )پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین جبکہ پروفیسر بے نظیر جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ زبیری کالج حیدرآباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم (کالجز) کی جانب سے پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین جبکہ پروفیسر بے نظیر جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ زبیری کالج حیدرآباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پروفیسر عبدالحمید جونیجو ایک تجربہ کار ماہر تعلیم کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے بدین اور گردونواح کے طلبہ و طالبات کے لیے ہمیشہ معیاری تعلیم اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح پروفیسر بے نظیر جونیجو، جنہیں زبیری کالج حیدرآباد کی پرنسپل مقرر کیا گیا ہے، علمی و ادبی حلقوں میں ایک علم دوست اور طلبہ کے لیے رہنمائی کرنے والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔