میرپورخاص میں بھی عیدالاضحی عقیدت کیساتھ منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، عید کی نماز کے کئی بڑے چھوٹے اجتماعت منعقد ہوئے، لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید کے تینوں دنوں جانوروں کی قربانی کی، مختلف فلاح اداروں کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے عید کے دنوں میں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف اقدامات کئے تھے، میونسپل کارپوریشن، ٹاون میونسپل کارپوریشن اور یوسی چیئرمینز کی جانب سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح میرپورخاص اور اس کے گرد و نواح میں عیدالاضحی انتائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات میں عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں علماء کرام نے فلسفہ سنت ابراہیمی پر تفصیل سے روشنی ڈالی نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی جس کے بعد لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول نچھاور کئے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید کے تینوں دنوں جانوروں کی قربانی کی انتظامیہ کمیٹی جامعہ درگاہ عالیہ چشتیہ صابریہ، جامع مسجد نور محمد جیلانی، الخدمت، دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن اور دیگر کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی جانور قربان کئے گئے اور غربا و مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا پولیس کی جانب سے نماز عید کے اجتماعات اور عید کے تینوں دنوں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف اقدامات کئے تھے میونسپل کارپوریشن، ٹاون میونسپل کارپوریشن اور یوسی چیئرمینز کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے یوسی چیئرمین اور کونسلرز اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہے سڑکوں کے کنارے اور گلی محلوں میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کرتے رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لوگوں نے عید کے
پڑھیں:
امام صحافت مجید نظامی کی برسی آج منائی جائے گی
لاہور (نیوز رپورٹر) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج 26 جولائی کو منائی جائے گی۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقاء، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ نوائے وقت کے ملک بھر کے دفاتر میں ان کے ایصال ثواب کے لئے کارکن فاتحہ خوانی، دعائیں بھی کریں گے۔