data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مالی سال کے دوران پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے نے نمایاں ترقی کی، اور ملک بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 19 کروڑ تک جا پہنچی۔

آئی ٹی سیکٹر نے قومی معیشت میں قابلِ ذکر کردار ادا کرتے ہوئے خزانے میں 271 ارب روپے کا حصہ ڈالا، جبکہ شعبے میں دو ارب 42 کروڑ ڈالر کا تجارتی فاضل (ٹریڈ سرپلس) ریکارڈ کیا گیا۔

یہ ٹریڈ سرپلس گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر رہا، جب یہ ایک ارب 99 کروڑ ڈالر تھا۔ اس عرصے میں آئی ٹی برآمدات میں 23.

7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 54 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر دو ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ، پاکستان میں موجود فری لانسرز نے بھی معیشت میں مثبت کردار ادا کیا، اور سال بھر میں 40 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں لائے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر

پڑھیں:

مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت کویت 7.5 ملین کویتی دینار (تقریباً 25 ملین امریکی ڈالر) فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان وزارتِ اقتصادی امور  نے کہا کہ   یہ رقم کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاکہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کی تکمیل میں معاونت کی جاسکے۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے اس موقع پر کویتی حکومت اور کویت فنڈ کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جو نہ صرف بجلی کی پیداوار بلکہ آبی ذخائر میں بھی اضافہ کرے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زرعی، صنعتی اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔

کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات باہمی اعتماد اور دوستی پر مبنی ہیں اور آئندہ بھی اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ دوسرا قرض پروگرام ہے جو مہمند ڈیم منصوبے کے لیے طے پایا ہے، جس کا مقصد پائیدار توانائی کے حصول، بجلی کی پیداوار میں خودکفالت، اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافہ ہے۔

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کا ایک اہم اسٹرٹیجک منصوبہ ہے جو نہ صرف بجلی کی پیداوار کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا بلکہ سیلابی پانی کے بہتر انتظام اور زرعی آبپاشی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • بھارت: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • القاعدہ مالی کے دارالحکومت بماکو پر قبضے کے قریب
  • القاعدہ افریقی دارالحکومت کو کنٹرول کرنے کے قریب پہنچ گئی
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • کراچی میں 24 گھنٹوں میں مزید 5791 ای چالان، مجموعی تعداد 18 ہزار سے متجاوز