اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج برو زمنگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ہنگامہ خیز اجلاس ہوگا جس میں اپو زیشن بالخصوص پی ٹی آئی کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ تلاوت۔ حدیث ۔نعت ۔اور قومی ترانہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب مالی سال 2025.

.26کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے ہنگامہ آ رائی کا امکان ہے۔ بجٹ تقریر کے بعدوزیر خزانہ سابقہ میزانیہ گوشوارہ برائے مالی سال 2025..26بشمول نظرثانی شدہ تخمینہ جات برائے مالی سال2024..25 ایوان میں پیش کر یں گے۔وزیر خزانہ مطالبات زر تخصیصات برائے مالی سال 2025..26پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ با قاعدہ اور فنی ضمنی منظوریاں برائے ما لی سال 2023..24اور 2024..25 پیش کریں گے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مالی سال

پڑھیں:

مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات

اسلام آباد  (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کی پارلیمان عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ  گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس آمد پر اپنے مالدیپی ہم منصب اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ مالدیپ کے پارلیمانی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سپیکرز نے دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی تعاون کو مزید بڑھانے اور عوامی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری خطے میں امن و ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر ان تنازعات کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ سفارتی اور عسکری کامیابی پوری قوم کے اتحاد اور مسلح افواج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی عزائم کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مسلم امہ کو اسرائیلی جارحیت کا موثر طور پر جواب دینے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاک مالدیپ گروپ کی کنوینئر محترمہ شائستہ خان بھی موجود تھیں۔ بعد ازاں مالدیپ کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے قومی اسمبلی کے ہال آف آنر میں مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے اور وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟