سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے حجاج کرام کو دی جانے والی قرآن پاک کے نسخوں کی مقدس سوغات کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔
رواں سال حج کے دوران مجموعی طور پر 25 لاکھ 21 ہزار 380 نسخے تقسیم کیے جائیں گے، جو مدینہ منورہ میں واقع شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں مختلف سائزوں اور کئی بین الاقوامی زبانوں میں تراجم کے ساتھ شائع کیے گئے ہیں، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے تمام حجاج تک یہ مبارک تحفہ پہنچ سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز کل اسلام آباد پہنچے گی
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی قیادت کی قرآنِ کریم سے محبت اور حجاجِ کرام کی خدمت کے عزم کا مظہر ہے، تاکہ وہ روانگی سے قبل اللہ کی کتاب کو اپنے ساتھ لے کر جائیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
یہ روایت سعودی عرب کے اس مشن کی عکاسی کرتی ہے جو حجاج کی خدمت اور ان کی سہولت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب سعودی وزارت اسلامی امور قرآن پاک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی وزارت اسلامی امور قرآن پاک
پڑھیں:
سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-14
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں صفائی کا فقدان، گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی مئیر، وزیرِ بلدیات اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی گندگی اور غلاظت سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جبکہ شہریوں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، نالوں کی بندش اور کوڑے کرکٹ کے انبار نے نہ صرف ماحول کو آلودہ کردیا ہے بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز، رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر جمع گندگی سے اٹھنے والی تعفن نے فضا کو ناقابلِ برداشت بنا دیا ہے۔