محرابپور،آتشزدگی کے دو واقعات ،6 گھرجل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)آتشزدگی کے دو واقعات، 6 گھر جل گئے، لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر، آتشزدگی کا پہلا واقعہ بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں کوڑو میمن میں پیش آیا جہاں سولر پلیٹ سے آگ لگنے کے باعث نجاہد مری، جلال مری اور حاجی مری کے گھر اور قیمتی سامان صندوق، فرنیچر، ملبوسات، برقی آلات، اناج جل کر راکھ ہوگیا، آتشزدگی کا دوسرا واقعہ مورو پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں صفیل خان جسکانی میں پیش آیا جہاں پر چولہے کی چنگاری سے اچانک تین گھروں میں آگ لگ گئی جس سے بستر، ملبوسات، فرنیچر، اناج اور دوسرا قیمتی سامان جل گیا، متاثرین کے مطابق وہ شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں، منتخب نمائندے، بلدیاتی چیئرمین، ڈپٹی کمشنر انکی فوری امداد کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی
پڑھیں:
مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔