ٹنڈوالٰہیار،طویل اور غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ،شہریوں کو قلت آب کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی بندش ظلم کی انتہا ہے جن علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اب وہاں 14-16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،گھروں میں موجود خواتین بچے ،بزرگ اور بیمار افراد کا جینا مشکل ہو گیا ہے رات کے وقت بھی شہر کا بڑا حصہ اندہیرے میں ڈوبا رہتا ہے اس کے باوجود بجلی پیدا کرنے والے ادارے اضافی بجلی کے بل بھیج کر شرم محسوس نہیں کرتے پانی بجلی کے خلاف آئے دن احتجاج کیا جارہا ہوتا ہے شہریوں نے حکومت اور متعلقہ شعبوں سے اپیل کی عوام کی سے بچیں شدید گرمی میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، ٹنڈوالہیار میں حیسکو حکام کی جانب سے قیامت خیز گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ایک طرف عوام سخت پریشان ہے تو دوسری جانب شہر کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ پورا دن ٹرپنگ بھی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی کی لوڈ
پڑھیں:
لاہور،پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 58 واں یوم تاسیس پر ریلی نکالی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار