جن علاقوں میں جبلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی رہے گی : وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔
اکنامک سروے پریس کانفرنس کے بعد سوالوں کے جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ پر اٹھنے والے اخراجات بڑا مسئلہ نہیں، آئندہ سال کے بجٹ میں یہ اخراجات شامل ہوں گے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاسکو کرپشن کا گڑھ تھا جسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔
پنجاب پولیس کے 2 شیر دل جوانوں کا نہتے غریب مزدور پر بیچ چورہے تشدد، شرمناک ویڈیو بھی سامنے آگئی
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر سالانہ 6 سے 700 ملین ڈالر خرچ کریں گے، آبادی بڑھنے کی 2.
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میں سرکاری ملازمین کی بحالی کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملے پردائرتوہین عدالت کی درخواستوں کے دوران بینچ کے رکن جسٹس سید حسن اظہررضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعد ہائی کورٹ کیسے جائیں گے، درخواست گزار ایف پی ایس سی کے ٹیسٹ سے کترارہے ہیں، ٹیسٹ پاس کرلیں، 59سال عمر والاتوزیادہ تجربہ کارہوگا۔جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ہوتی ، اگر ایف پی ایس سی سے کوئی نوٹس آیا توکیوں ٹیسٹ میں نہیں بیٹھے۔ جبکہ بینچ نے وفاقی حکومت سے عدالت عظمیٰ کے حکم پرمن و عن عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہررضوی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5رکنی آئینی بینچ نے عدالت عظمیٰ کے 2021کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پردائر توہین عدالت کی درخواستوں اور برطرف ملازمین ایکٹ 2010کے قانون کوچیلنج کرنے کے معاملے پر دائر 25درخواستوں پرسماعت کی۔