اپنی منفرد گفتگو اور انگریزی سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ مِیرا سے متعلق ان کے ساتھی فنکاروں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دلچسپ واقعات سنائے۔

عید کی کھٹی میٹھی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ٹی وی شو میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں نے شرکت کی۔

ایک موقع پر جب فنکاروں نے ساتھی اداکارہ مِیرا سے متعلق شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات اور تجربات شیئر کیے تو شو زعفران زار بن گیا۔

شو میں جاوید شیخ، سعود اور ریمبو شریک تھے لیکن اداکارہ مِیرا اُس وقت گفتگو کا محور بنیں جب میزبان نے سوال کیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام ہی اداکاروں نے بیک زبان مِیرا کا نام لیا۔

ریمبو اور سعود نے تو مِیرا سے متعلق جو دلچسپ قصے سنائے وہ اپنی جگہ لیکن سب سے دلچسپ قصہ اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ نے سنایا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ ترکیہ میں فلم ’چیف صاحب‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا، مِیرا ایک امیر شخص کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے لیے مِیرا سے جینز اور شرٹ پہن کر آنے کا کہا تھا لیکن وہ سیٹ پر اسکرٹ اور شرٹ پہن کر آگئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا۔ میں نے یہ سین چھوڑ کر اپنے اسسٹنٹ سے دوسرے سین پر بات کرنے لگا۔

جاوید شیخ کے بقول یہ دیکھ کر مِیرا معاملہ بھانپ گئیں اور چند لمحوں بعد ہی میں نے اسے اسکرٹ کے بجائے جینز اور شرٹ میں دیکھا تو حیران رہ گیا کہ یہ کپڑے اتنی جلدی کہاں سے آئے۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ میرے اسسٹنٹ نے بھانڈا پھوڑا کہ مِیرا شوٹنگ کی جگہ پر پڑوسی کے گھر گئی اور وہاں ایک لڑکی سے اس کی جینز شرٹ لے کر پہنی اور شوٹنگ پر واپس آگئی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جاوید شیخ نے

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
  • امریکا کی 5 فیصد آبادی میں کینسر جینز کی موجودگی، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا