حافظ آباد: گدھے کو بچاتے ہوئے بس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
حافظ آباد میں جلالپور بھٹیاں میں تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس سڑک پر آئے گدھے کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرائی، حادثے میں گدھا بھی ہلاک ہوگیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم سعودی فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔