آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی تاریخ ساز فتح کے بعد ممکنہ طور پر نیا سنگ میل طے کرنے کی تیاری کر لی ہے، ذرائع کے مطابق فرنچائز کے موجودہ مالکان نے آر سی بی کو جزوی یا مکمل فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیاجیو پی ایل سی کی بھارتی ذیلی کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ ممکنہ سرمایہ کاروں سے رابطے میں ہے، جبکہ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ فرنچائز کی مکمل فروخت کی صورت میں قیمت 2 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج
اس خبر کے سامنے آتے ہی یونائیٹڈ اسپرٹس کے شیئرز میں 3.
رائل چیلنجرز بنگلور کو 2008 میں وجے مالیا نے خریدا تھا، جو اس وقت کنگ فشر ایئرلائن اور شراب کی صنعت سے منسلک ایک نمایاں نام تھے۔ مالی بحران کے بعد ڈیاجیو نے یونائیٹڈ اسپرٹس کے ذریعے فرنچائز سنبھال لی، رائل چیلنجرز بنگلور ان ٹیموں میں شامل ہے جن کے سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالوورز ہیں، حالانکہ کامیابیوں کے اعتبار سے ٹیم کا ریکارڈ ماضی میں متاثر کن نہیں رہا۔
مزید پڑھیں:آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
رائل چیلنجرز بنگلور کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ فالو کی جانیوالی ٹیموں میں شامل ہے اور اب یہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ممکنہ کاروباری سودے کا مرکز بھی بن گئی ہے۔
یہ خبر آئی پی ایل فرنچائزز کی قیمتوں میں ایک نئے ریکارڈ کے امکانات کو اجاگر کرتی ہے، جس کے تحت کرکٹ کی دنیا ایک نیا تجارتی دروازہ کھول رہی ہے، جہاں کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیموں کی ملکیت سب سے قیمتی اثاثہ بن چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ رائل چیلنجرز بنگلور یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ رائل چیلنجرز بنگلور یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ رائل چیلنجرز بنگلور یونائیٹڈ اسپرٹس ا ئی پی ایل
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے