ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: لنگی نگیدی تاریخ رقم کرنے کیلے پر عزم
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لندن:
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی نگیدی نے آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی ڈیجیٹل سے گفتگو میں 29 سالہ لنگی نگیدی نے کہا ہے کہ یہ موقع ان کے کیریئر اور جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے، اگر ہم یہ ٹائٹل جیت لیں تو یہ سرخ گیند والی کرکٹ کی طرف دوبارہ توجہ مبذول کرا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ یہ موقع ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں ہم کئی بار کامیابی کے قریب پہنچے مگر کامیاب نہ ہو سکے، اب یہ خواب سچ ہونے کے قریب ہے۔
لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلنے کا سابقہ تجربہ رکھنے والے نگیدی نے کہا کہ اس بار دباؤ میں توازن ہے اور تیاری بھی مکمل ہے، میں خود کو بہت پراعتماد محسوس کر رہا ہوں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فائنل کا کل (11 جون) سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں جنوبی افریقہ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہوگا۔
اس وقت جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ انہوں نے 12 میں سے 8 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، جنہوں نے 19 میچوں میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈز:
آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وُڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میتھیو کوہنمن، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، بیو ویبسٹر۔
جنوبی افریقہ: ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، مارکو یانسن، کاگیسو ربادا، کیشف مہاراج، لنگی نگیدی، کوربن بوش، کائل ویرینے، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹرسٹن سٹبز، ریان رکلٹن، سینوران متھوسامی، ڈین پیٹرسن۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ لنگی نگیدی
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
ٹوکیو میں جیولین تھرو کا کوالیفیکشن راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔
مقابلے میں جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جیولین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ارشد ندیم نے مداحوں سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے۔