بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا معاملہ ،پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی،پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے مزید مہلت کی استدعا کردی۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے انکار کردیا، نہ تفتیش مکمل ہوئی نہ ٹیسٹ ہوئے،بانی پی ٹی آئی پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ،ہمیں تفتیش کیلئے فوٹو گرامیٹک اورپولی گراف ٹیسٹ کروانا ہے۔
بجٹ 2025-26، ایک اور موٹروے بنانے کیلئے 115 ارب روپے مختص کر دیئے گئے
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت پولیس کو 26دن کی مہلت دے چکی ہے،وکیل نے استدعا کی کہ پولیس ٹیسٹ نہیں کرسکتی مزید مہلت نہ دی جائے،عدالت نے کہاکہ عام ملزم ہوتا تو اب تک ٹیسٹ ہو چکا ہوتا، اس کیس میں ملزم اڈیالہ جیل میں ہے، پولیس کی حراست میں نہیں،ملزم انکار کرتا ہے ، پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے بانی پی ٹی ا ئی پولیس کی
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔